اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے جنرل قمر جاوید باجوہ کسی صورت دوسری ایکسٹینشن نہیں چاہتے تھے، وہ پہلی توسیع کو غلط اور دوسری کو جرم قرار دیتے تھے۔
ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ جنرل ساحر شمشاد کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے تاہم وہ جانتے تھے کہ حکومت جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کرنا چاہتی تھی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے معاملہ حکومت پر چھوڑ دیا تھا۔